سشمیتا سین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

08:16 PM, 8 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟یہ وہ سوال ہے جو تقریباً ہر انسان کے ذہن میں گردش کرتا ہے۔ سشمیتا سین نے ہمیشہ اپنے اندر کی آواز سنی ہے اور زندگی اپنے مرضی کے مطابق گزاری ہے اور اس کے لیے انہوں نے معاشرے کے قائم کردہ اصولوں کو توڑنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

سشمیتا نے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے، روایتوں کے خلاف جاکر دو بچیوں کوگود لیا اور ان کی بہترین پرورش کررہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے رشتے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے.

انہوں نے لکھا ہے کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ابھی تک سنگل کیوں ہو؟میرا جواب ہے کیوں نہیں؟ یہ میرا انتخاب ہے۔ میں اس طرح خود کو محفوظ تصور کرتی ہوں،جبکہ میں دوسروں کے انتخاب کی بھی عزت کرتی ہوں،سنگل ہوں یا ڈبل بالآخر آپ کو جیتنا ہے۔

مزیدخبریں