کرینہ کپور نے معاوضے بڑھانے کے مطالبے پر دپیکا پڈوکون اور پریانکاچوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کرینہ کپور نے معاوضے بڑھانے کے مطالبے پر دپیکا پڈوکون اور پریانکاچوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

07:27 PM, 8 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے معاوضے بڑھانے کے مطالبے پر دپیکا پڈوکون اور پریانکاچوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بالی ووڈ اسٹارکرینہ کپور اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے ساتھ ساتھ  حاضر دماغی کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں جب کہ اداکارہ اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے بھی تنازعات کا شکار رہی ہیں لیکن اب ایک بار بھر انہوں نے اپنی ساتھی اداکاراؤں  پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔

 ایک تقریب کے دوران کرینہ کپور سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکاراؤں کی جانب معاوضہ بڑھانے کے مطالبے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے نام لیے بغیر دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا معاوضہ بڑھ جائے گا اور نہ ہی کسی کی برانڈ ویلیو بڑھتی ہے۔

مزیدخبریں