دبئی: یو اے ای میں پاکستانی معاون باورچی نے اپنے ساتھی کو چاقو سے پے در پے حملے کر کے ہلاک کر دیا۔ قتل کرنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ وہ مبینہ طور پر اس کی بیگم سے فون پر بات کر رہا تھا اور دھمکیاں دے رہا تھا۔ یہ واقعہ ایک مال کے کچن میں پیش آیا۔
عدالت میں کیس چلا تو یہ پاکستانی صاف مکر گیا کہ اس نے قتل کیا ہے بلکہ اپنے دلائل میں کہا کہ اس نے ایسا اپنے بچاو کے لیے کیا کیونکہ ساتھی نے اس پر پہلے حملہ کیا تھا۔
سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج کے مطابق ملزم صبح 4 بجے ریستورنٹ کے کچن سے باہر کی طرف دوڑتا ہے جبکہ اس کو پکڑنے کے لیے دوسرے سٹاف ورکرز اور سکیورٹی گارڈز اس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔