عرشی خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی کی سپورٹ میں نئی ویڈیو جاری کردی

عرشی خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی کی سپورٹ میں نئی ویڈیو جاری کردی

05:56 PM, 8 Mar, 2017

ممبئی: بھارتی اداکار عرشی خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی کی سپورٹ میں نئی ویڈیو جاری کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی سر منڈوا کر بالکل بھی اچھے نہیں لگیں لہذا وہ ایسا نہ کریں ۔ویڈیو میں عرشی نے فحش ڈانس کر کے اپنا وعدہ پورا کردیا ۔
سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈ یو میں عرشی خان نے کہا میں نے ایسا کچھ سنا تھا کہ جاوید آفریدی اور پشاور زلمی نے جیت کر سر منڈوانے کی بات کی ہے تو میں نے سوچا میں بھی کچھ کروں ۔

اس نے کہا میں پشاور زلمی کے لیے کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں اس لیے پشاور زلمی کے لیے ایک ویڈیو بنا یا ہے مجھے امید ہے کہ پشاور زلمی کو میرا ویڈیو بہت پسند آئے گا ۔ا س نے کہا کہ سب سے زیادہ دکھ اس بات پر ہوا کہ شاہد آفر یدی نہیں کھیل رہے ،اسی بات کی دقت تھی کیونکہ اگر وہ ہوتے تو جوش اور لطف زیادہ ہوتا ۔ایک سوال پر عرشی خان نے کہا کہ میں جاوید آفریدی کو یہ ہی پیغام دینا چاہوں گی کہ وہ گنجے اچھے نہیں لگیں گے ۔واضح رہے کہ بھارت کی فحش اداکارہ عرشی خان پہلے نا زیبا ویڈیوز بنا کر شاہد آفریدی سے اپنے پیار کا اظہار کرتی ر ہی ہیں۔

مزیدخبریں