خواتین کے عالمی دن پر خصوصی دیکھی جانے والی وہ بالی ووڈ فلمیں جن میں خواتین کو نہایت باصلاحیت، باوقار اور پرعزم دکھایا گیا!

خواتین کے عالمی دن پر خصوصی دیکھی جانے والی وہ بالی ووڈ فلمیں جن میں خواتین کو نہایت باصلاحیت، باوقار اور پرعزم دکھایا گیا!

04:57 PM, 8 Mar, 2017

بالی ووڈ: آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر بولی وڈ کی کچھ ایسی فلمیں بھی ذہن میں آتی ہیں جن میں خواتین کو نہایت باصلاحیت، باوقار اور پرعزم دکھایا گیا ہے۔ان فلموں کو باکس آفس پر نہ صرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ خواتین کے حوالے سے عمومی تاثرات کو بھی تبدیل کرنے کا موقع ملا۔ایسی ہی کچھ فلموں کی فہرست ہم نے یہاں ترتیب دی ہے جو یقیناً آپ کو بھی پسند آئیں گی۔

ہائی وے: 

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’ہائی وے‘ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے چار مرد اغوا کرلیتے ہیں۔ ویرا (عالیہ بھٹ) اغواہ ہونے کے بعد ایک ایسے سفر پر نکلتی ہیں جہاں وہ اغوا ہونے کے باوجود خود کو آزاد محسوس کرتی ہیں۔ اس دوران وہ اپنی شخصیت کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ گھر میں لگائی جانے والی پابندیوں سے بھی آزاد ہوجاتی ہیں۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی فلم 'ہائی وے' کو عالیہ کے کیرئیر کی کامیاب فلم مانا جاتا ہے جسے باکس آفس پر بہترین ردعمل موصول ہوا۔

کوئین: 

ہر عورت اپنی زندگی کی کوئین (رانی) ہوتی ہے اور اس بات کو ہدایت کار وکاس بہل نے نہایت خوبصورتی سے اپنی فلم کوئین میں دکھایا۔ اس فلم پر اس کی مرکزی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے نہ صرف اپنا دوسرا نیشنل ایوارڈ حاصل کیا بلکہ شوبز میں ایک کامیاب مقام بھی حاصل کیا۔ کنگنا نے اس فلم میں رانی نامی ایک لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو شادی ٹوٹنے کے بعد اکیلے اپنے ہنی مون پر روانہ ہوجاتی ہے۔

انگلش ونگلش: 

سری دیوی کی کامیاب فلم 'انگلش ونگلش' نے ثابت کردیا کہ خواتین معاشرے میں خود اپنا ایک اعلیٰ اور اہم مقام بنا سکتی ہیں۔ اس فلم میں سری دیوی نے ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا تھا جسے انگریزی نہ آنے کی وجہ سے شوہر اور بیٹی سے کافی شرمندگی محسوس ہوتی تھی۔ گوری شندے کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دلچسپ موڑ اُس وقت آیا جب سری دیوی نے انگریزی سیکھنے کے ساتھ خود پر بھروسہ بھی حاصل کیا۔

این ایچ 10:

’این ایچ 10‘ ایک ایسی فلم ہے جو ہر کمزور عورت کو دیکھنی چاہیے۔ اس فلم میں انوشکا شرما کو کچھ غنڈوں سے اپنی جان بچاتے ہوئے دکھایا گیا جس میں انہوں نے ہر مشکل سے نکل کر اپنی حفاظت کی۔ فلم ’این ایچ 10‘ 2015 کی کامیاب فلموں میں سے ایک قرار پائی۔

مزیدخبریں