ماسکو : روسی کمپنی کیویار نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”نوکیا 3310“ کا سپیشل ”سوپریمو پیوٹن“ ایڈیشن جاری کر دیا۔
نوکیا 3310 سوپریمو پیوٹن ایڈیشن ٹائٹینئیم سے بنایا گیا ہے جبکہ اس پر سونے کی فنشنگ دی گئی ہے۔ موبائل فون کی پشت پر روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی سونے سے بنی تصویر پرنٹ کی گئی ہے، اس کے نیچے روسی ترانے کے بول درج کئے گئے ہیں۔
فون کے ہوم بٹن پر رشین فیڈریشن کوٹ آف آرمز کی تصویر دی گئی ہے۔ فون کے دیگر فیچرز وہی ہیں جو عام نئے نوکیا 3310 میں ہیں۔
مذکورہ فون کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 13 ہزار دو سو روپے ہے۔ یہ فون صرف روس میں دستیاب ہوگا۔