عمران خان آپ اپنے ہوش میں تو ہیں؟صارفین کی عمران خان پر گہری تنقید!

عمران خان آپ اپنے ہوش میں تو ہیں؟صارفین کی عمران خان پر گہری تنقید!

04:47 PM, 8 Mar, 2017

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کا شاندار اختتام گزشتہ اتوار کو لاہور میں ہوا، جس کے بعد سب نے ہی اس کامیاب ٹورنامنٹ کا جشن منایا، لیکن ان سب میں کوئی ایسا بھی ہے جو اس ٹورنامنٹ سے خوش نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والا پاکستان سپر لیگ کا فائنل کوئی اتنا خاص نہیں تھا جتنا لوگ اسے بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اور تو اور انھوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں کھیلنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہہ ڈالا۔

ایک صارف کا کہنا تھا پھٹیچر؟ عمران خان میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، لیکن لاکھوں افراد کی طرح آپ نے مجھے بھی دکھ پہنچایا اور اب میں سوچ رہا ہوں کہ آپ اپنے ہوش میں تو ہیں؟

کسی کا کہنا تھا، یہ انتہائی غیر مناسب بات تھی اور کسی ایسے شخص سے جو خود کرکٹ سے تعلق رکھتا ہو اس سے ایسی بات کی امید نہیں تھی، وہ پاکستان آئے اور عمران خان انہیں پھٹیچر بول رہے ہیں۔کسی نے کہا ان پھٹیچر کھلاڑیوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ان کئی رہنماؤں سے بہت زیادہ کیا ہے جو خود کو بےغرض سمجھتے  ہیں۔کسی نے لکھا آج میں نے کمال کی پھٹیچر ڈریسنگ کی ہے۔

 
 
 

 

 
 
 

 

  

 
 
 

مزیدخبریں