کراچی: پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مبشر امام ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ سوشل ورکر مبشر امام اور سعید صاحب کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ سعید شفیق اہم کاروباری شخصیت ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا پارٹی بنائے ہوئے ابھی ایک سال نہیں ہوا بہت سارے لوگ ہم سے جڑ رہے ہیں۔ لوگ باقاعدہ شمولیت کے لئے نام دراج کرا رہے ہیں۔ ہمارے پاس آنے والے ہر شخص کے خلاف انگلی اٹھائی جاتی ہے۔ شمولیت کرنے والے افراد نے ہمارے پروگرام پر لبیک کہا ہے۔
پاک سر زمین کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا فاروق ستار ہم پر اسٹیبلشمنٹ سے تعلق کا الزام لگاتے ہیں۔ فاروق ستار نے ایم پی ایز، ایم این ایز کو پی ایس پی میں آنے سے روک رکھا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے 12 ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ایس پی میں آنے کیلیے تیار ہیں۔
اس موقع پر سابق صدر کے سی سی آئی سعید شفیق کی دیگر تاجروں کے ہمراہ پی ایس پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں