بھارت: اترپردیش میں پولیس کا آپریشن، داعش کا کارکن ہلاک

01:42 PM, 8 Mar, 2017

لکھنو: بھارت میں اترپردیش پولیس کے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے بارہ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ایک مشتبہ داعش دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کے قبضہ سے آٹھ پستول اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس دلجیت چودھری نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لکھنو کے علاقہ ٹھاکر گنج میں پولیس تشدد دہشتگردی سکواڈ نے بارہ گھنٹوں پر مشتمل طویل ترین آپریشن کیا جس کے بعد مشتبہ داعش کارکن اسلحہ، ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے ہمراہ ایک گھر میں مردہ پایا گیا۔

انسداد دہشتگردی سکواڈ کے آئی جی آسیم آرون نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد داعش کے خرساں ماڈیول سے تعلق رکھتا تھا اور تنظیم کا انتہائی سرگرم کارکن تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں