بھائی تم میرے بالوں کیلئے ’پھٹیچر‘ مت بنو،جاوید آفریدی کا ٹویٹ

01:31 PM, 8 Mar, 2017

ہانگ کانگ:جب سے پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے "پھٹیچر " والی ویڈیو لیک ہوئی ہے اس وقت سے لیکر پھٹیچر ایک ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے ۔یہ ایسا لفظ ہےجس کے لیئے عمران خان کو پروگرام میں اپنا موقف پیش کر نا پڑا مگر ابھی تک اس لفظ ؔپھٹیچر " سے پیچھا نہیں چھڑا سکے ۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی نے وعدے کے مطابق اپنا سر منڈوا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تاہم اب جاوید آفریدی نے ڈیرین سیمی کی ویڈیو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”بھائی میرے خوبصورت بالوں کیلئے حاسد (پھٹیچر) مت بنو، آگے شیمپو کا اشتہار بھی کرنا ہے، ایسے بالوں کے لوگ خواب دیکھتے ہیں۔“

 جاوید آفریدی کے جواب پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس زبردست مکالمے کو پسند کر چکے ہیں اور ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں