ہمیں اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوکر خواتین کی عزت کرنی چاہیے،عمران خان

12:27 PM, 8 Mar, 2017

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خواتین کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ تعمیر ملت میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے ۔بدھ کے روز عالمی یوم نسواں کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ قوم کی بہادر ماﺅں، بیٹیوں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمیں صرف خواتین سے امتیاز سلوک پر نہیں لڑنا چاہیے بلکہ اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خواتین کو عزت کیساتھ ان کے حقوق دینے چاہیئں ۔

مزیدخبریں