جرمنی جمہوریت اور انسانی حقوق کے سبق نہ سکھائے: ترک وزیر خارجہ

12:20 PM, 8 Mar, 2017

ہمبرگ: انقرہ اور برلن کی لفظی جنگ میں شدت آ گئی۔ جرمن شہر ہمبرگ میں ترک شہریوں کے اجتماع سے خطاب میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ جرمنی میں ترک شہریوں پر دباو ناقابل قبول ہے۔

برلن انقرہ کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے سبق نہ سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کا شکار یورپ ترکی کے خلاف ہر قسم کی دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے۔

جرمنی کی جانب سے طیب اردووان کی حامیوں کی ریلیاں منسوخ کرنے پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ آ گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں