لنڈی کوتل:اٹھارہ روز بعد کھلنے والی پاک افغان سرحد طورخم پر بدھ کو دوسرے روز بھی واپس جانے والے افغان عوام کا شدید رش رہا۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر سیکڑوں کی تعداد میں افغان باشندے رش کی وجہ سے ملک واپسی کے منتظر ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد کے راستے پہلے روز 12 ہزار 539 افراد اپنے گھروں کو لوٹے جبکہ افغانستان سے دستاویزات کے ذریعے 423 افراد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
حکام کے مطابق سرحد پر پاسپورٹ اور ویزہ رکھنے والے افغانیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ایف سی اور خاصہ دار فورس کی بھاری نفری سرحد پر تعینات ہے۔
پاک افغان طورخم سرحد پر دوسرے روز بھی عوام کا شدید رش
12:15 PM, 8 Mar, 2017