صوابی: فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے باجہ زئی بائی پاس پر کارروائی کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہ ہو سکی۔
لاشیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں ہیں۔ صوابی کے علاقے ملک آباد میں ایک روز قبل بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران کیپٹن سمیت دو جوان شہید جبکہ پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں