ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان تلخیاں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کے بعد شروع ہوئیں جو اب تک تھم نہیں پائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کل یہ تلخیاں عروج پر ہیں اور ان تلخیوں کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اپنی بیٹی ارادھیا ہے ۔کہا یہ جا رہا ہے کہ ابھیشک بچن چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ارادھیا چائلڈ سٹار کے طور پرسکرین پر نظر آئے جبکہ ایشوریہ اس بات کے قطعی خلاف ہیں ۔ایشوریہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی ابھی سے کیمرہ اور سکرین کا سامنا کرے ۔
ایشوریہ چاہتی ہیں کہ وہ ابھی ان سب چیزوں کے لیے بہت چھوٹی ہے اور اردھیا کو ان سب چیزوں سے دور رہنا چاہیے ۔ اس سے پہلے اداکارہ کے اپنی ساس جیا بچن کے ساتھ اختلافات کے چرچے زبان زدِ عام رہے تھے۔
واضح رہے کہ ایشوریہ اور ابھیشک بچن نئی آنے والی فلم جو کہ انوراگ کیشپ کی ہے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔