بھارت اماراتی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزا جاری کریگا

بھارت اماراتی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزا جاری کریگا

دبئی:بھارتی حکومت نے اگلے ماہ سے اماراتی تاجروں کے لیے 5سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔دبئی میں میڈیا کو بھارتی قونصل میں اس پیش رفت سے متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے آگاہ کیا جس کے مطابق نہ صرف اماراتی کاروباری شخصیات بلکہ متحدہ عرب امارات میں بسے اور کاروبار کرنے والے تاجروں کو بھی 5سال کا بھارتی ملٹی پل ویزا دیا جائے گا۔

بھارتی سفیر نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ملٹی پل ویزا متعارف کرانے سے بھارت اور امارات کی تیزی سے پروان چڑھتی دوستی سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ اضافہ ہوگا۔بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے اشارہ دیا کہ اگلے کچھ ماہ میں ویزے کی یہ سہولت امارات میں موجود سیاحوں اور دیگر خلیجی ممالک کے باشندوں کو بھی فراہم کی جاسکے گی۔