لاہور: سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جیت کی خوشی میں پوری ٹیم کو شکرانے کے طور پر عمرہ کرانے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا سیمی کے سرمنڈوانے کے دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم کی جیت کی صورت میں عمرہ کر کے سر منڈوانے کا ذکر کیا تھا جبکہ سیمی کو صرف شیو والی بات سمجھ آئی۔
واضح رہے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد اپنا سرمنڈوا لیا۔ سیمی نے مطالبہ کیا کہ اس لئے اب دیگر کھلاڑی بھی اپنا سرمنڈوا دیں۔
as promised I've shaved my head after winning the finals. Now it's time for the rest of my @PeshawarZalmi teammate including @JAfridi10 ???????????????? pic.twitter.com/6NdcGnU2ET
— Daren Sammy (@darrensammy88) March 7, 2017
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں