کولکتہ: مغربی بنگال کے گاؤں پہاڑ پور میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

09:45 AM, 8 Mar, 2017

کولکتہ: بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے گاؤں پہاڑ پور میں گزشتہ رات کو دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

؎امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس اور قانون نفاذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں