خواتین کے عالمی دن پر سرچ انجن گوگل نے ڈوڈل جاری کر دیا

09:03 AM, 8 Mar, 2017

لاہور: دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں مختلف سیمینارز اور ورک شاپس منعقد کی جا رہی ہیں وہیں عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کر دیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کئے گئے اس نئے ڈوڈل میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچیاں’ ایک دن‘ اپنے شعبوں میں کچھ کر دکھانے کا عزم کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی گوگل خاص دن کے موقع پر ڈوڈل جاری کرتا رہتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں