ہانگ کانگ:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ وعدے کے مطابق میں نے پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد اپنا سرمنڈوالیا اس لئے اب دیگر کھلاڑی بھی اپنا سرمنڈوائیں۔
ڈیرین سیمی نے پشاور زلمی کے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کو بھی کہا کہ وہ بھی اپنا سر منڈوائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میچ جیت گئی تو وہ اور ان کی پوری ٹیم اپنا سر منڈوائے گی۔
as promised I've shaved my head after winning the finals. Now it's time for the rest of my @PeshawarZalmi teammate including @JAfridi10 ???????????????? pic.twitter.com/6NdcGnU2ET
— Daren Sammy (@darrensammy88) March 7, 2017