وزیراعظم کا گاڑیوں کا درآمدی پالیسی کے غلط استعمال کا نوٹس

04:21 PM, 8 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم نے گاڑیوں کی درآمدی پالیسی کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا۔  ایف بی ار حکام  کو نئے بجٹ میں اس حوالے سے سخت قوانین تیار کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

 اسکیم کے تحت آنے والی گاڑیوں کی فروخت تین سال سے قبل نہ ہونے کی پالیسی فنانس بل میں شامل کرنے کی ہدایت کردیں۔
 

ذرائع  کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ کسٹمز حکام گاڑیوں کی درآمدی پالیسی پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوئے ہیں، آئندہ مالی سال بجٹ میں پالیسی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے قوانین کو مزید سخت کیا جائے۔ بیگج اسکیم کے تحت آنے والی گاڑیوں کی فروخت تین سال سے قبل نہ ہونے کی پالیسی فنانس بل میں شامل کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ کمرشل امپورٹر اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں بک کرواتے ہیں، گاڑی پاکستان میں آتے ہی استعمال کی بجائے مارکیٹ میں فروخت کر دی جاتی ہے۔ 

مزیدخبریں