نیویارک: وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس سے ملاقات کی ہے۔امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
کئی برس سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا۔جلد 128 پاکستانی پولیس افسر یو این جا سکیں گے اور انہیں تعیناتی ملے گی۔
نیویارک:وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان کا خیر مقدم کیا جس کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات جس مین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اقوام متحدہ میں امن مشنز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا کہ کئی برس سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا۔جلد 128 پاکستانی پولیس افسر یو این جا سکیں گے اور انہیں تعیناتی ملے گی۔
ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے، مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش بھی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا محسن نقوی کے دور وزارت اعلی میں پنجاب پولیس میں میثاق سنٹرز ، تحفظ سنٹرز کے قیام سمیت دیگر اصلاحات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے۔خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا consider کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2022 بدترین سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے۔ دنیا میں امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ خصوصا آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں، آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔