لاہور: ہتک عزت ایکٹ پنجاب کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست صحافی جعفر بن یار اور راجہ ریاض کی جانب سے ندیم سرور ایڈوکیٹ نے دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کے کا قانون بنیادی حقوق اور ائیں کے خلاف ہے ۔ اس قانون کے ذریعے عوام کی کی زبان بندی کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
درخواست گزاروں کے مطابق ہتک عزت قانون کے ذریعے ازادی اظہار کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ یہ قانون حکومت نے عوامی تنقید سے بچنے کے لیے بنایا ۔ درخواست مین موقف اختیار کیا گیا کہ آزادی اظہار کا حق آئین ہر شہری کو دیتا ہے جس کو غصب نہیں کیا جا سکتا ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہتک عزت قانون کو آئین و بنیادی حقوق سے متصادم اور کالعدم قرار دے۔