قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار اخبارات میں دینے، ان کے گھر کے باہر بھی نوٹس چسپاں کرنے کا حکم

10:41 AM, 8 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل  کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے  حکمنامے میں کہا  ہے کہ قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہورہے ، قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔ سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے ۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا  کہ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے اور قاسم سوری کے گھر کے باہر بھی نوٹس چسپاں کیا جائے ۔ کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔

یاد  رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ سماعت میں قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے تھے اور کہا تھا کہ ان کا  ان کے موکل سے کوئی رابطہ نہیں۔ 

مزیدخبریں