اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

06:55 PM, 8 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:ڈالر انٹربینک میں معمولی سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔ ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی طرف  سے آج کے  جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر  286 روپے 81 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 88 پیسے پر  بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر  5 روپے مہنگا ہو کر  305 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں