فواد چودھری نیو ز کانفرنس کے دوران منہ چھپاتے رہے، نام ہونے کے باوجود سٹیج پر نہیں بیٹھے 

فواد چودھری نیو ز کانفرنس کے دوران منہ چھپاتے رہے، نام ہونے کے باوجود سٹیج پر نہیں بیٹھے 
سورس: Twitter

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان فواد چودھری جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے اعلان کے موقع پر سٹیج پر نام ہونے کے باوجود رہنماؤں کے ساتھ نہیں بیٹھے۔

نیو نیوز کے مطابق فواد چودھری صحافیوں کے صحافیوں کے ساتھ بیٹھے اور کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافرز سے منہ چھپاتے رہے ہیں۔ فوا د چودھری گزشتہ رات جہانگیر ترین کے عشائیہ میں شریک ہوئے تھے۔ 

واضح رہے کہ فواد چودھری کی پاکستان استحکام پارٹی چوتھی پارٹی ہے۔ فواد چودھری اس سے قبل ق لیگ ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی کے بعد اب نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں