تحریک انصاف استحکام پاکستان پارٹی کو پیاری ہو گئی

11:53 AM, 8 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: تحریک انصاف چھوڑنے والے  بیشتر پنچھی استحکام پاکستان پارٹی کی شاخ پرجا بیٹھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق گورنر سندھ، سابق وفاقی و صوبائی وزرا سمیت اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزراء میں فوادچودھری، علی زیدی اور فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ساتھ سابق صوبائی وزراء میں مراد راس، فیاض الحسن چوہان اورنعمان لنگڑیال بھی جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے۔

ان کے علاوہ فاٹا سے جی جی جمال، خیبرپختونخوا کےسابق مشیر اجمل وزیر اور محمود مولوی  بھی ترین گروپ سے جا ملے۔

ذرائع کے مطابق یہ  تمام رہنما گزشتہ رات علیم خان کی طرف سے ترین گروپ کے اعزاز میں دیئے گئےعشائیے میں شریک تھے اور تمام رہنماؤں کی جانب سے جہانگیر ترین کی قیادت پراعتماد کا اظہارکیا گیا۔

واضح رہے جہانگیر ترین کی نئی جماعت  کا نام "استحکام پاکستان پارٹی "فائنل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وہ آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس میں اپنی سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان بھی کریں گے۔

مزیدخبریں