لاہور : ق لیگ میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔چودھری شجاعت اورچودھری پرویز الہٰی نے راہیں جداکرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور ان کے 2صاحبزادے ،طارق بشیرچیمہ اورفرح خان ق لیگ میں ہی رہیں گے۔حسین الہٰی نے دونوں ایم پی ایز سمیت ق لیگ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
حسین الہی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے دونوں ایم پی ایز نے ق لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ہم آئندہ الیکشن کا فیصلہ بعد میں اور مونس الہٰی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔