اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کی وزیراعظم کے مشیر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93- ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احد چیمہ نے استعفیٰ دیا تھا اور حکومت پاکستان سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا،وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ان کا استعفیٰ قبول کیا تھا۔