کے پی آئی ٹی بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف 

07:33 PM, 8 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا کے آئی ٹی بورڈ میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف  ہوا ہے۔  آڈٹ رپورٹ کے مطابق  بورڈ میں 19افسران کو پرکشش تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا۔، چار سال کے دوران بورڈ کے فنڈز میں 36کروڑ 50لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئیں۔

خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈمیں غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں واضح کیا گیاہے کہ تبدیلی سرکار نے بورڈ میں19 افسران کو پرکشش تنخواہوں پر بھرتی کیا۔ بھرتی ہونے والوں میں ، منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز ، ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ادارے کا سربراہ کے پی ائیز حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔چارسال کے دوران بورڈ کے فنڈز میں36 کروڑ 50 لاکھ کی بے قاعدگیاں ہوئیں ۔ آڈیٹر جنرل نے تحقیقات ، ملازمین کی برطرفی اور رقم ریکوری کی سفارش کر دی۔ 

اس حوالے سے بورڈ حکام کا کہناہے کہ آڈٹ رپورٹ ابتدائی اعتراضات پر مشتمل ہے۔محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی میں اعتراضات دور ہوجائینگے۔

مزیدخبریں