کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے زبردست خوشخبری 

07:07 PM, 8 Jun, 2022

کراچی :کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے زبردست دوا سامنے آگئی جس کے استعمال سے ایک دو نہیں بلکہ 18 کے قریب ایسے افراد صحت مند ہو گئے جن کی آنتوں میں کینسر کی رسولیاں موجود تھیں جب ان مریضو ں کیلئے اس دوا کا استعمال کیا گیا تورسولیاں ختم ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی میںایک ایسی تاریخی دوار تیار کر لی گئی ہے جس کے بعد کینسر کے تمام مریض صحتیاب ہو گئے ،اس نئی دوا کے ٹرائل کے نتائج غیر ملکی جریدے’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین‘ میں شائع ہوئے ہیں جسے طبی ماہرین کی جانب سے ناقابل یقین قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ٹرائل امریکا میں کیا گیا ہے جس میں ’ڈوسٹارلیماب‘ (Dostarlimab) نامی تجرباتی دوا کو بڑی آنت کے کینسر سے متاثر 18 مریضوں کو استعمال کرایا گیا،’ڈوسٹارلیماب‘  نامی دوا کے استعمال سے مریضوں کی آنتوں میں موجود کینسر کی رسولیاں ختم ہوگئی جبکہ ان مریضوں میں دوا کے استعمال کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی مضر صحت اثر بھی نہیں دیکھا گیا۔

نئی دوا کے ٹرائل میں شامل ایک ریسرچر کا کہنا ہے کہ ’اُن کے خیال میں کینسر مرض جیسی موذی بیماری کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دوا کے ٹرائل کے دوران ہی تمام مریض کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہوں۔

مزیدخبریں