اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے عوام کیلئے جاری کیے گئے صحت سہولت کارڈ سے متعلق اس سال پیش کیے جانے والے بجٹ میں اہم فیصلہ ہونے جا رہا ہے ،جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے صحت سہولت پروگرام کو جاری رکھنے کی تجویز سامنے آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں صحت سہولت کارڈ کو جاری رکھنے کیلئے 2 ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،وفاقی بجٹ 23-2022 کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 12 ارب 4 کروڑ روپے مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال صحت کے 32 منصوبے جاری رکھنے کی تجویز دی گئی، صحت کے جاری منصوبوں کے لیے 11 ارب 44 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنےکی تجویز بھی دی گئی،پمز میں ایمرجنسی سینٹر کےجاری منصوبے کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے، اسلام آباد میں جناح اسپتال کی تعمیر کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔
دستاویز کے مطابق سینٹر فار ایکسیلینس فار گائنی راولپنڈی کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی، آئندہ مالی سال کے دوران 3 نئے منصوبے شروع کرنے کی تجویز دی گئی، صحت کے 3 نئے منصوبوں کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔