اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر افنان اللہ خان کہا ہے کہ شہباز گل کامسیٹس یونیورسٹی کے گھوسٹ ملازم رہے اور ان کی بیگم نے تین کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ تھی وہ بریفنگ جس کو روکنے کے لیے آج پی ٹی آئی نےسارا مسئلہ بنایا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نےتفصیلات مانگی تھیں شہباز گل کی بیگم کی کرپشن کی۔
یہ تھی وہ بریفنگ جس کو روکنےکےلیےآج پی ٹی آئی نےسارا مسئلہ بنایا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےسائنس اور ٹیکنولجی نےتفصیلات مانگی تھی شہباز گل کی بیگم کی کرپشن کی۔جو جواب موصول ہوااس سےیہ ثابت ہوتا ہےکہ شہباز گل اوران کی بیگم نے154000$کی کرپشن کی۔شہباز گل خود گوسٹ ملازم رہاComsats کا pic.twitter.com/7nejqgCD20
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) June 8, 2022
کمیٹی کو جو جواب موصول ہوا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز گل اوران کی بیگم نے تین کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی اور شہباز گل خود کامسیٹس کا گھوسٹ ملازم رہا۔