دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہیں، کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجہ بہتری ہو گئی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی نئی ٹیسٹ ریکنگ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے معروف بیٹر مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ برطانوی بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے اور چوتھی پوزیشن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لے لی۔
💥 Root rises to the No.2 spot
— ICC (@ICC) June 8, 2022
🌟 Jamieson, Anderson make gains
Some significant movements in this week’s @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings 👀
Full list ➡️ https://t.co/VmdC3mddfp pic.twitter.com/wMsh7myies
ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں قومی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کائل جمیسن دو درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔