روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل اضافے کے بعد بالآخر سستا ہو گیا

10:52 AM, 8 Jun, 2022

کراچی:  امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپے کی قدر میں دو روپے 33 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی اور انٹربینک میں 2 روپے 33 پیسے کمی کے بعد ڈالر 200 روپے 61 پیسے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر  روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ، ڈالر کی قیمت میں2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 202.83 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا۔

مزیدخبریں