کراچی: امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپے کی قدر میں دو روپے 33 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی اور انٹربینک میں 2 روپے 33 پیسے کمی کے بعد ڈالر 200 روپے 61 پیسے کا ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/5h4viArShY pic.twitter.com/ASL46v8LTE
— SBP (@StateBank_Pak) June 7, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ، ڈالر کی قیمت میں2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 202.83 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔