استعفوں کی تصدیق، سپیکر قومی اسمبلی آج پھر پی ٹی آئی ارکان کے منتظر ہوں گے

09:32 AM, 8 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف آج پھر چار بجے تک پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کے منتظر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے آج تیسرے روزسپیکر آفس میں مستعفی ارکان کو تصدیق کے لئے بلا رکھا ہے،  پی ٹی آئی کے 30  ارکان کے تیسرے گروپ کو آج استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیا گیا ہوا ہے ۔ 10 جون تک ہرروز تیس تیس ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیا گیا ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز پی ٹی آئی کے ساٹھ مستعفی ارکان میں سے کوئی ایک بھی استعفے کی تصدیق کے لئے نہیں آیا تھا اور سپیکر قومی اسمبلی انتظار کرتے رہے۔

مزیدخبریں