لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم 27 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی جس کی کاسٹ میں پاکستانی سپر سٹار سجل علی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمائمہ اور سجل علی کی آنیوالی نئی فلم رومانوی کامیڈی پر مبنی ہے اور سب سے بڑی بین الثقافتی فلم تصور کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ فلم میں ایما تھامسن، شبانہ اعظمی، للی جیمز، شہزاد لطیف، میم شیخ اور عاصم چوہدری سمیت بڑے نام بھی ہیں۔
https://twitter.com/StudiocanalUK/status/1534097833154031616?s=20&t=JnnJmHT95Rh2c_t6LLUDvw
فلم کی کہانی گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکاری بھارتی فلمساز شیکھر کپور نے کی ہے ۔فلم کے ساؤنڈ ٹریک میں برطانوی و پاکستانی پروڈیوسر اور موسیقار شاہد خان کو دکھایا گیا ہ، ان کے علاوہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی فلم کے گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔