کلکتہ,بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک ہوگئے ۔جبکہ مسافرطیارہ طوفان کی زد میں آنے سے تین مسافر بری طرح جھلس گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بنگال میں ہلاک ہونے والے افراد کسان تھے جو برسات کے دوران کھیتوں میں کام کر رہے تھے تو اسی دوران واقعات پیش آئے۔
بھارتی آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے گیارہ کا تعلق ہوگہلی، 9 مرشد آباد، 1 مدنا پور، 1 بینکورا اور ایک نادیہ سے تھا۔
رپورٹ کے مطابق بجلی گرنے کے نتیجے میں متعدد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ممبئی سے کلکتہ جانے والے مسافر طیارے کی پرواز طوفان کی زد میں آئی، جس کے باعث 8 مسافر زخمی ہوئے۔ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو کامیابی سے کولکتہ ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرلیا ۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ’ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے مغربی بنگال میں رواں ماہ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات پیش آسکتے ہیں‘۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 2019 میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 2 ہزار 900 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت میں جون سے ستمبر کے دوران مون سون سیزن میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آتےہیں۔
رپورٹ کے مطابق تین مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں کلکتہ کے مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ طیارے میں پائلٹ اور کریئو سمیت 113 مسافر موجود تھے۔