اسلامو فوبیا ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ارمینا خان

08:15 PM, 8 Jun, 2021

لندن ، معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وجود کے لیے اسلامو فوبیا سب سے بڑا خطرہ ہے۔

اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں افضل فیملی کے ساتھ پیش آئے واقعے پر صدمے میں ہوں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو شدید نفرت کی وجہ سے کھو دیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میری آنکھوں میں اسپتال میں اپنی جان سے لڑنے والے ننھے یتیم بچے کے لیے آنسو ہیں، کیا وہ اٹھے گا؟ میں اس واقعے کو دہشت گردی کا نام دیتی ہوں۔‘

  
  
 

 
ارمینا خان نے میڈیا پر ہونے والے مسلم مخالف پروپیگنڈہ کو ایسے واقعات کی وجہ قرار دیا۔

 
 

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمارے وجود کو سب سے بڑا خطرہ سفید فامی حاکمیت سے ہے اور یہ مزید بڑھتا جارہا ہے، کیا اب اگلا شکار آپ یا آپ کا خاندان ہوگا؟‘

واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیو تھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ 9 سالہ پوتا شدید زخمی ہوا۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں