بالی وڈ سٹار دلیپ کمار وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں ، ڈاکٹر

05:59 PM, 8 Jun, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکار دلیپ کمار وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈسٹار دلیپ کمارکو  سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ پچھلے تین روز سے زیرعلاج ہیں ۔ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کو سانس نارمل کرنے کے لئے آکسیجن لگائی تھی جو کچھ گھنٹوں کے بعد  اتار دی گئی اور ان کا قدرتی طریقے سے سانس بحال ہوگیا ۔ 

دلیپ کمار کے علاج کے دوران سوشل میڈیا پر ان کی موت کے بارے کئی خبریں چلتی رہیں جن پر دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے وضاحتی بیان دیا کہ (صاحب ) کی طبعیت ٹھیک ہے اور آپ واٹس ایپ کی خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ ان کی طبعیت کی بحالی کی دعا کریں ۔ 

ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کو وینٹی لیٹر پر لگائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں بلکہ ان کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان کی رپورٹس آنے کے بعد ان کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا 

مزیدخبریں