اسرائیل میں اچانک زمین دس کاریں نگل گئی

05:30 PM, 8 Jun, 2021

یروشلم,اسرائیل میں اچانک زمین دس کاریں نگل گئی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کن واقعہ 

مغربی یروشلم میں واقع ایک صدی سے پرانے اور بڑے ہسپتال شارے زیڈک میڈیکل سنٹر کی پارکنگ میں ہوا ۔ پارکنگ میں اچانک زمین میں بڑا سوراخ بن گیا اور وہاں کھڑی کاریں اس میں گر کر غائب ہو گئیں۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ ہول ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، اچانک زمین دھنستی دکھائی دیتی ہے اور کاریں یکے بعد دیگرے اس میں گر کر غائب ہوجاتی ہیں۔

واقعے میں پانی لے جانے والا سوراخ کھلنے سے پارکنگ لاٹ کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا،  واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم نے اچھی طرح سے جائزہ لے کر یقینی بنایا کہ واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ سِنک ہول وہاں بنایا گیا تھا جہاں قریب ہی ہائی وے سکسٹین پر سرنگیں کھودی گئی تھیں، اور ان دونوں کے درمیان کیا ربط ہے، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 واقعے کے بعد جائے حادثہ کے آس پاس علاقے کو خطرناک قرار دے کر ناکہ بندی کردی گئی ۔

مزیدخبریں