وزارت صحت نے فائزر ویکسئن کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں

وزارت صحت نے فائزر ویکسئن کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں
سورس: file photo

اسلام آباد،وزارت صحت نے کورونا ویکسین فائزر کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں۔ فائزرز ویکسین 18 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔

پاکستان میں فائزر ویکسین کی محدود مقدار ہی دستیاب ہے۔ فائزر کورونا کے ہائی رسک بیمار مریضوں کو لگائی جائے۔

عازمین حج، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو بھی فائزر ویکیسن لگائی جائے گی۔ ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔

امراض جگر اور دائمی پیپاٹائٹس کے مریض بھی فائزر لگوا سکتے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد دو ہفتے قبل فائزر لگوا سکتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کروانے کے ایک ماہ بعد مریض ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔

کورونا کے مریضوں کو بھی فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔ شدید الرجی کا شکار افراد کو بھی فائزر مت لگائی جائے۔

فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔ فائزرز ویکسین تیاری کے بعد چھ گھنٹے روم ٹمپریچر پر رکھی جاسکتی ہے۔