بالی ووڈ فلم ٹائیگر 3 کو پروڈکشن سے قبل ہی کروڑوں کا نقصان

03:16 PM, 8 Jun, 2021

ممبئی :  بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3 کے سیٹ کو مسمار کردیا گیا، اس کے باعث پروڈیوسر کو فلم کی پروڈکشن سے قبل ہی 9 کروڑ روپے تک کا نقصان ہوگیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونا تھا تاہم کورونا وائرس اور اس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈان کے باعث شوٹنگ میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح لاک ڈان میں نرمی کے بعد فلم کی شوٹنگ کا دوربارہ آغاز ہونے جارہا تھا تو اس وقت سمندری طوفان تاتے کے باعث ہونے والی بارشوں نے سیٹ کو مزید نقصان پہنچایا۔ 

مذکورہ سیٹ کو تقریبا 3 سو ورکرز نے مل کر بنایا تھا تاہم اب 100 سے 150 ورکرز اسے مسمار کرنے میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس سیٹ کے بنانے اور اسے دوبارہ مسمار کرنے کے باعث فلم پروڈیوسر کو اس پر 9 کروڑ تک کا نقصان ہوا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے ساتھ ساتھ اس مرتبہ عمران ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے۔

مزیدخبریں