مراد علی شاہ مشکل میں، جعلی اکاؤنٹس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

12:32 PM, 8 Jun, 2021

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں دائر ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر مراد علی شاہ کی عدالتی حاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست پیش کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شریک ملزم محمد علی بیرون ملک روپوش ہے جس پر احتساب عدالت کے جج نے محمد علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوے دائمی وارنٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سمیت شناختی کارڈ بلاک کیا جائے جب کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 30 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں