صبح جلدی بیدار ہونے والے ہمیشہ خوش رہتے ہیں

11:41 AM, 8 Jun, 2021

نیویارک : صبح جلدی اٹھنے کے کئی فوائد ہیں اور جلدی اٹھنے والے افراد ہمیشہ خوش رہتے ہیں اور ڈپریشن کا شکار بھی کم ہوتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صبح جلدی اٹھنے والے افراد ہمیشہ ذہنی دباؤ سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ رات کو دیر سے سونے اور صبح تاخیر سے اٹھنے والے افراد ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں اور وہ مختلف بیماریوں کی زد میں رہتے ہیں۔دو تہائی سے کم افراد ہی رات کو جلدی سوتے اور صبح جلدی اٹھتے ہیں۔ صبح جلدی اٹھنے والے افراد اپنے آپ کو صحت مند محسوس کرتے ہیں اور چست رہتے ہیں جبکہ ان میں دوسروں کی نسبت کام کرنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

صبح جلدی اٹھنے سے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کام کے حوالے سے نئے تجربات کرسکتے ہیں۔ کامیاب افراد اس گر کو سمجھتے ہیں چنانچہ دنیا کی تمام کامیاب شخصیات میں صبح جلدی اٹھنے کی عادت مشترک ملے گی۔ایک تحقیق کے دوران ساڑھے چار لاکھ افراد کی زندگی پر تحقیق کی گئی جو رات دیر سے سوتے اور صبح تاخیر سے بیدار ہوتے تھے۔ وہ زیادہ تر ذہنی دباؤ میں مبتلا پائے گئے جبکہ ان میں اضطرات اور افسردگی کی کیفت طاری تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرت کے مخالف زندگی گزارنا اور رات کو دیر سے سو کر صبح جلدی اٹھنا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ یہ فطرت کے مخالف زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور ایسے افراد کی نیند بھی مکمل نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں