معیشت بچانا ہے تو عمران خان کو ہٹانا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

11:12 AM, 8 Jun, 2021

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو عام آدمی کے ریلیف کی کوئی فکر نہیں۔ یہ صرف جی ڈی پی کے غلط اعداد و شمار کو درست ثابت کرنے میں لگے ہیں، ملک کی تباہ حال معیشت بچانا ہے تو عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا  لیکن عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔

عمران   خان کی نااہلی سے آٹا ، چینی کی قیمتیں قابو سے باہر  ہیں، یہ حکومت مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے،جی ڈی پی میں اضافہ حقیقی ہوتا تو لوگوں کو روزگار ملتا، لیکن ملک میں بیروزگار دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔

مزیدخبریں