پاکستان میں کورونا کی شدت کم ،مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے گر گئی

08:32 AM, 8 Jun, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے ہیں ۔ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 53افراد انتقال کر گئے ہیں۔ جاں بحق افرادکی تعداد 21 ہزار376ہوگئی ۔

چوبیس گھنٹے میں 46ہزار882   افراد  کے کوروناٹیسٹ کیےگئے  جن میں سے  ایک ہزار383  نئے کیس رپورٹ  ہوئے ہیں۔

ملک  بھر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح2.94 فیصدرہی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ35 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔

مزیدخبریں