اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے ہیں ۔ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔
این سی او سی کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 53افراد انتقال کر گئے ہیں۔ جاں بحق افرادکی تعداد 21 ہزار376ہوگئی ۔
چوبیس گھنٹے میں 46ہزار882 افراد کے کوروناٹیسٹ کیےگئے جن میں سے ایک ہزار383 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح2.94 فیصدرہی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ35 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔