نارووال سپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال کے خلاف انکوائری انوسٹی گیشن میں تبدیل

01:21 PM, 8 Jun, 2020


اسلام آباد:احتساب عدالت میں احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت انکوائری انوسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ۔ پیر کو کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔

دور ان سماعت احسن اقبال کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا گیا ،نیب نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی ۔ نیب نے کہاکہ کورونا کے باعث تحقیقات میں دیر ہو رہی ہے ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کر دیں گے ۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ بتائیں ریفرنس دائر کرنا ہے یا یہ کیس خارج کر دیں۔

دور ان سماعت احسن اقبال خود روسٹرم پر آئے اور کہاکہ میڈیا میں نیب والے میری کردار کشی کر رہے ہیں ۔ جج نے کہاکہ میڈیا والی باتوں کا جواب باہر جا کر میڈیا پر ہی دیں ۔ احسن اقبال نے کہاکہ ایک سال ہو گیا یہ لوگ میرے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں ،میرے خلاف ریفرنس نہیں ہے تو کیس خارج کیا جائے۔ احسن اقبال نے کہاکہ نیب کہتا ہے عدالتیں فیصلے نہیں کر رہیں اور ریفرنس خود نہیں لا تے۔

احسن اقبال کے وکیل نے اخبار بھی عدالت میں پیش کر دی ۔ وکیل احسن اقبال نے کہاکہ نیب نے اعلامیہ جاری کیا کہ عدالتوں میں جلد فیصلوں کے لئے درخواستیں دائر کریں گے۔ بعد انزاں کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ نیب جھوٹے گواہ بنانے میں کوشاں ہے ،احتساب کا عمل ویسے ہی ہے جسے پورے ملک کو کورونا کے رحم پر چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پر نالائق اور نااہل حکمران ہم پر مسلط ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کیساتھ اب ٹائی فائیڈ کی وبا پھوٹ پڑی ہے ،چینی کرپشن پکڑنے پر مجرم کو بچانے کیلئے ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی ،شوگر کمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے ،ماضی میں چینی کی سبسڈی دی گئی تھی تو ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود تھی ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قلت کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ،عمران خان کو انکوائرءکمیشن کے سامنے نہیں طلب کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کھل کر پارلیمنٹ میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا ہے ،پارلیمنٹ کو بھی لاک ڈاﺅن کر رکھا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ اجلاس میں کھل کر عوام دشمن پالیسی کی مخالفت کرینگے ،آزاد اور منصفانہ الیکشن کے ذریعے نااہل حکومت سے چھٹکارا دلایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چھ ماہ مزید یہی حکومت رہی تو اس ملک کی ذمہ داری لینے کو کوئی تیار نہیں ہوگا ،نیب کے جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان کے کہنے پر مجھے گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں